پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان

پیر 8 ستمبر 2025 19:39

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے، یہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔اس سے قبل، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلی بار 17 سے 29 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاکستان کے علاوہ اس تین ملکی ٹورنامنٹ میں افغانستان اور سری لنکا بھی شامل ہوں گے، یہ سیریز آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کو قیمتی تیاری فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔