
ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا
پیر 8 ستمبر 2025 18:29

(جاری ہے)
ہر کھلاڑی کا کنٹری بیوشن رہا ہے۔ہم بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دبئی اور ابوظہبی کی کنڈیشنز شارجہ سے مختلف ہیں۔ شارجہ میں ہم نے پانچ سپنرز کھلائے جیسا کہ کنڈیشنز اس کی اجازت دیتی تھیں لیکن ہمارے پاس پانچ بہت اچھے تیز بولرز بھی موجود ہیں اور ہم کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سہ فریقی سیریز میں چار مختلف پچز پر میچز کھیلے ہم نے ان پر اچھے سکور کیے۔ فائنل میں ہمیں پتہ تھا کہ ایک سو بیس کا ہدف عبور کرنا مشکل ہوگا اور ہم نے ایک سو چالیس کے قریب سکور کیا جو بیٹنگ کے نقطہ نظر سے بہت اچھی کوشش تھی اور پھر جس طرح کی بولنگ پرفارمنس رہی وہ قابل تعریف ہے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ محمد نواز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور اب اس سہ فریقی سیریز میں پلیئر آف دی سیریز رہے ان کی کارکردگی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت ہی عمدہ رہی ہے۔ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ان کے کھیل میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان میں بے پناہ اعتماد دکھائی دیتا ہے اور ایشیا کپ میں کنڈیشنز ان کے حق میں رہیں تو وہ ہمارے لیے بہت اہم ہونگے۔فخرزمان کے بارے میں مائیک ہیسن نے کہا کہ فخر انجری کے بعد سہ فریقی سیریز میں واپس آئے اور ان میں اعتماد اور بہتری نظر آئی ہے۔ ان کی 77 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز اس کی بڑی مثال ہے لیکن سب سے اہم بات ان کا وسیع تجربہ ہے جو ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو استحکام بخشتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ وہ جس طرح آگے بڑھ رہے ہیں،ایشیا کپ کے میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، اس مرتبہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے۔اس سے قبل 2016 اور 2022 میں بھی یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا۔2016 میں یہ ٹورنامنٹ انڈیا نے جیتا تھا جبکہ 2022 میں سری لنکا فاتح بنا تھا۔ پاکستان نے ابتک دو مرتبہ 2000اور 2012 میں ایشیا کپ جیتا ہے۔ انڈیا نی8 مرتبہ اور سری لنکا نے 6 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان گروپ اے میں انڈیا۔ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے ساتھ ہے۔ عمان پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہا ہے۔گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ہے،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف دبئی میں کھیلے گی،پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 14 ستمبر کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی جبکہ اس کا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف دبئی میں ہوگا۔دونوں گروپ سے دو دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھیلی گئی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ایشیا کپ میں آئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں اس نے 11 جیتے ہیں اور 8 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اس نے سہ فریقی سیریز سے قبل بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہیں۔پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا ( کپتان )، صاحبزادہ فرحان،صائم ایوب،فخرزمان،حسن نواز،محمد حارث،محمد نواز،حسین طلعت،خوشدل شاہ،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،حارث رؤف،ابراراحمد، سفیان مقیم،حسن علی،محمد وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی کھلاڑیوں نے چوتھے گیٹ وے انٹرنیشنل اسکریبل ٹورنامنٹ میں تمام ٹرافیز جیت لیں
-
پاکستاں کے عمر خالد نے امریکا میں ہونے والا گالف ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپیین شپ میں نیا ریکارڈ بنانے کی ٹھان لی
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 3 ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی
-
وزیراعظم نے منصورقادرکو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کر دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی مبارک باد
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان
-
ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا
-
ہائیر نے کھیلوں کی دنیا میں لِورپول فٹبال کلب اور پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ نئے عالمی اشتراکات کا اعلان کیا
-
لڑکوں کو شادی جلدی کرلینی چاہیے، شعیب ملک کا مشورہ
-
ٹی ٹونٹی فائنل میں بہترین بائولنگ فگرز، محمد نواز نے فواد عالم کا 19 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان نے کسی بھی آئی سی سی فل ممبر کا زیادہ انٹرنیشل ٹی ٹونٹی فائنلز جیتنے کا بھارتی ریکارڈ برابر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.