لڑکوں کو شادی جلدی کرلینی چاہیے، شعیب ملک کا مشورہ

اگر کسی بھی وجہ سے آپکی جلدی شادی نہیں ہو رہی تو شادی کرنے میں تھوڑی تاخیر کریں اور 35 سال کی عمر کے بعد شادی کریں : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 ستمبر 2025 15:26

لڑکوں کو شادی جلدی کرلینی چاہیے، شعیب ملک کا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 ستمبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوان لڑکوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ 
43 سالہ شعیب ملک نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کی گئی۔ 
میزبان نے دوران شو سوال کیا کہ نوجوان لڑکوں کو 25 سال کی عمر میں شادی کر لینی چاہیے؟ جس پر شعیب ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو جلد شادی کر لینی چاہیے، اسلام بھی جلد شادی کرنے کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اگر کسی بھی وجہ سے آپ کی جلدی شادی نہیں ہو رہی تو شادی کرنے میں تھوڑی تاخیر کریں اور 35 سال کی عمر کے بعد شادی کریں۔ 
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے اپریل 2010ء میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں نے ممکنہ طور پر 2024ء کے شروع میں راہیں جدا کرلیں جب کہ دونوں کا ایک 8 سالہ بیٹا اذہان بھی ہے۔
طلاق کے بعد سابق کپتان نے جنوری 2024ء میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی ہے۔