ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی مبارک باد

پیر 8 ستمبر 2025 19:39

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز جیتنے پر پاکستان وویمنز ٹیم نے کھلاڑیوں کی مبارک باد دی ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ فاسٹ باولنگ کوچ جنید خان،شوال ذوالفقار. سیدہ عروب شاہ اور رامین شمیم نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جنید خان نے کہاکہ ویلڈن پاکستان ٹیم،ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی۔

انہوںنے کہاکہ پلیئرز بہت اچھا کھیلے، ایشیا کپ میں بہت کانفیڈنس ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی پرفارمنس دے گی۔ شوال ذو الفقار نے کہاکہ افغانستان کے خلاف پاکستان ٹیم خصوصا محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شوال ذوالفقار نے کہاکہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان اچھی تیاری میں نظر آرہا ہے، امید ہے کہ پلیئرز ایشیا کپ میں اچھا کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کے لئے گڈ لک۔ سید عروب شاہ نے کہاکہ محمد نواز نے بہت اچھی باولنگ کی، امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھائیگی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔رامین شمیم نے کہاکہ فائنل میچ میں کم ٹارگٹ کو ہمارے باؤلرز نے بہت اچھے سے ڈیفینڈ کیا،اگلا ہدف ایشیا کپ ہے اس کے لیے پاکستان ٹیم کو میری طرف سے آل دی بیسٹ ۔