بھکر، تھانہ کلورکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ تین ملزمان گرفتار

پیر 8 ستمبر 2025 13:38

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) تھانہ کلورکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور تین ملزمان گرفتار کر لئے جن میں ایک ناجائز اسلحہ منشیات فروش اور ایک اشتہاری ملزم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کی سربراہی میںایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ محمد شعیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کر کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا سرچ اپریشن کے دوران کلورکوٹ پولیس نے ملزم اقبال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ،منشیات فروش طارق کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے چرس برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں جعلی چیک کا اشتہاری ملزم ریاض حسین گرفتار کیا گیا۔

تینوں ملزمان کوگرفتار کر کے مقدمات درج کر لئےگئے۔\378