محکمہ وائلڈ لائف کی آفیسر شائستہ علی کا اعزاز، آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ذوالوجی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

پیر 8 ستمبر 2025 14:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)محکمہ وائلڈ لائف کی آفیسر شائستہ علی کا اعزاز، آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ذوالوجی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ ڈاکٹر شائستہ علی کا تعلق دھیرکوٹ ضلع باغ سے ہے۔ انہوں نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی کے نامور پروفیسر ڈاکٹر بشارت احمد کے زیر نگرانی اپنا تھیسز مکمل کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شائستہ علی کا تعلق ضلع باغ سے ہے اور وہ محکمہ وائلڈ لائف میں عرصہ دس سال سے کام کر رہی ہیں ڈاکٹر شائستہ علی کا تحقیقاتی کام مختلف جرائد میں شائع ہو چکا ہے۔ وہ آزادکشمیر میں جنگلی حیات پر تحقیق کرنے والی محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی پہلی خاتون پی ایچ ڈی آفیسر ہیں۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی میں جنگلی حیاتپر پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی طالبہ ہیں۔ پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مکمل وائلڈ لائف کے آفیسران، ملازمین، سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں نے ڈاکٹر شائستہ علی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تحقیق کو محکمہ کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں گی۔