Live Updates

وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب سے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی قیادت میں 4 رکنی وفد کی ملاقات

پیر 8 ستمبر 2025 15:21

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب صہیب احمد ملک سے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ حسن علی بھٹی کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ایئرپورٹ ائیر وائس مارشل تنویر اشرف بھٹی (ر)، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر امیر سجاد بیگ اور کمپنی سیکرٹری جہانگیر خان شامل تھے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ حسن علی بھٹی نے ایئرپورٹ پر آنے والے سیلاب پر بریفنگ دی اور صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ حالیہ سیلاب پر جامع پریزینٹیشن شیئر کی گئی، جس میں ان تمام جگہوں کی نشاندہی کی گئی جہاں سے ایئرپورٹ پر سیلابی پانی داخل ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں بالخصوص محکمہ آبپاشی کو ترجیحی بنیادوں پر صورتحال بارے فوری اور موثراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ ملاقات ایئرپورٹ کے مثبت مستقبل اور ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔ چیئرمین سیال نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جلد اور عملی اقدامات کئے جائیں گے۔چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ حسن علی بھٹی کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے متعلقہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔ چیئرمین سیال کی جانب سے صوبائی وزیر کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کی بھی دعوت دی گئی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :