کہوٹہ ،ٹی ایچ کیو ہسپتال وڈیو کیس ، ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فیصلہ سنا دیا

پیر 8 ستمبر 2025 16:59

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ویڈیو کیس میں گرفتار ملزم زین العابدین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس سپیشل جج سائبر کرائم عدالت کو واپس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے فاضل جج جناب جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہسپتال جیسے حساس مقام پر ایسے گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم زین العابدین اور شکیل احمد کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ویڈیو اسکینڈل کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مقدمہ درج ہے اور دونوں ملزمان اڈیالہ جیل میں ہیں۔ مدعی مقدمہ کی طرف سے ندیم روف ایڈووکیٹ ، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ ، راجہ ہاشم تصور جنجوعہ ایڈووکیٹ اور صہیب محمود بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔\378