یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام بریسٹ ہیلتھ آگاہی ویبینارکا انعقاد

پیر 8 ستمبر 2025 17:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے کاؤنسلنگ سنٹر اور شعبہ نفسیات کے اشتراک سے بریسٹ ہیلتھ آگاہی ویبینارکا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ذہنی اور جسمانی صحت کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے طلبہ میں آگاہی اور ذُمہ داری کا شعور پیدا کرنا تھا۔ ویبینار میں مہمانِ مقرر لیکٹیشن کنسلٹنٹ اورمیما کیئر بریسٹ سپیشلسٹ، برطانیہ ڈاکٹر محمد الیاس خان نے "بریسٹ سیلف ایگزامینیشن: اپنی دیکھ بھال اور فلاح کی جانب ایک قدم" کے عنوان سے خطاب کیا۔

اُنہوں نے بریسٹ ہیلتھ، بروقت تشخیص اور ذاتی احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس سیشن میں یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کی طالبات کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ اداروں، بشمول اقراء گرلز کالج ، گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سے بھی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ویبینار میں 400 سے زائد طالبات نے آن لائن اور بالمشافہ شرکت کی۔ اختتامی کلمات میں چیئرپرسن شعبہ نفسیات وانچارج کاؤنسلنگ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ اقبال ملک نے 16 سے 18 ستمبر کو سیلف بریسٹ ایگزامینیشن لائسنس ٹو پریکٹس سرٹیفکیٹ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ طلبہ اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانے کی عملی کوششوں کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :