Live Updates

سپیشل سیکرٹری آبپاشی جنوبی پنجاب و کمشنر بہاولپور کا وزیر آبپاشی سندھ کے ہمراہ پنجند ہیڈ ورکس کا دورہ

پیر 8 ستمبر 2025 17:13

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سپیشل سیکرٹری محکمہ آبپاشی جنوبی پنجاب کنور اعجاز خالق رزاقی اور کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور محکمہ آبپاشی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پنجند ہیڈ ورکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر بہاولپور آبپاشی زون سمیت دیگر انجینئرنگ اسٹاف بھی موجود تھا۔

وفد نے پنجند ہیڈورکس کے سکاڈا آفس کا معائنہ کیا جہاں انہیں بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے خودکار نظام، سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف انجینئر بہاولپور آبپاشی زون نے وفد کوپنجند ہیڈ ورکس اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر کے حوالے سے تکنیکی آگاہی فراہم کی۔ علاوہ ازیں دونوں صوبوں کے افسران کے مابین آبی وسائل کے اشتراک، سیلابی صورتحال سے پیشگی تیاری اور سکاڈا سسٹم کے عملی تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بین الصوبائی تعاون کے ذریعے قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں ادارہ جاتی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔دورے کے اختتام پر سپیشل سیکرٹری آبپاشی جنوبی پنجاب نے پنجند ہیڈ ورکس سے ملحقہ فلڈ بند اور دیگر اہم تنصیبات کا بھی معائنہ کیا اور محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات کو ہر ممکن طور پر مؤثر اور جامع بنایا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :