؁اٹک ، خاتون شہری کو معمولی بات پر گالی گلوچ کرنے اور کلہاڑی دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

پیر 8 ستمبر 2025 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2025ء) خاتون شہری کو معمولی بات پر گالی گلوچ کرنے اور کلہاڑی دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اٹک سٹی میں مقدمہ درج، ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک میں زوجہ محمد فیاض سکنہ ماڑی موڑ اٹک سٹی نے درخواست دی کہ ہمارے گھر کے سامنے ایک احمد نام کا پٹھان رہتا ہے جو ہر روز اپنا رکشہ ہمارے گھر کے سامنے کھڑا کرکے چلا جاتا ہے آج اس کو منع کیا تو اس نے مجھے گالی گلوچ شروع کر دی اور گھر سے کلہاڑی لے آیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا ، اسی دوران میرا بیٹا آ گیا جس نے میری جان بچائی جس کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی اٹک کے سب انسپکٹر غلام مصطفی نے فوری مقدمہ درج کر کے خاتون شہری کو کلہا ڑ ی سے بامسلح ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم احمد منیرولد اختر منیر سکنہ ماڑی اٹک کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

متعلقہ عنوان :