چینی صدر کا برکس ممالک سے تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت کرنے کا مطالبہ

منگل 9 ستمبر 2025 08:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت اور ہر قسم کی تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت کریں۔شنہوا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گروپ کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے برکس ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے وسائل اور مواقع سے بھرپور استفادہ کریں اور تجارت و معیشت، مالیات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کریں۔انہوں نے کہاکہ برکس ممالک جتنا قریبی تعاون کریں گے، بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انہیں اتنا ہی زیادہ اعتماد، اختیارات اور مؤثر نتائج ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :