ناسا کا ایک سالہ مریخ مشن کی مشابہت پر مبنی منصوبہ، عملے کا اعلان کردیا

منگل 9 ستمبر 2025 09:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ناسا نے ایک سالہ مریخ مشن کی مشابہت پر مبنی منصوبے کے عملے کا اعلان کر دیا ۔شنہوا کے مطابق ناسا نے کہا ہے کہ چار رضاکار ایک سال تک ہیوسٹن، ریاست ٹیکساس میں قائم جانسن اسپیس سینٹر کے اندرڈی تھری پرنٹڈ رہائش گاہ میں گزاریں گے، جو مستقبل میں مریخ پر انسانی مشن کی تیاری کے سلسلے کا حصہ ہے۔

ناسا کے مطابق، روس ایلڈر، ایلن ایلس، میتھیو مونٹگومری، اور جیمز اسپائسر 19 اکتوبر کو "مارس ڈیون الفا" نامی 1,700 مربع فٹ (158 مربع میٹر) پر مشتمل ڈی تھری پرنٹڈ رہائش گاہ میں داخل ہوں گے، جہاں وہ 378 دن طویل مشن مکمل کریں گے۔ یہ مشن 31 اکتوبر 2026 کو مکمل ہونے کا شیڈول ہے۔مشن کے دوران عملے کو محدود وسائل، آلات کی خرابی، رابطے میں تاخیر، تنہائی، اور محدود ماحول جیسے حقیقی مسائل کا سامنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، وہ مریخ کی سطح پر نقل و حرکت کی مشابہ سرگرمیاں بھی انجام دیں گے۔رضاکار مشن کے دوران سائنسی تحقیق اور آپریشنل کام انجام دیں گے، جن میں مصنوعی مریخی چہل قدمیاں، سبزیاں اگانا، روبوٹک آپریشنز، اور مریخ و گہرے خلائی مشنز کے لیے تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی جانچ جیسے کہ صاف پانی کی فراہمی کا نظام اور طبی تشخیصی آلات شامل ہے ۔یہ منصوبہ ناسا کے "کریو ہیلتھ اینڈ پرفارمنس ایکسپلوریشن اینالاگ" پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد مریخ کے ممکنہ انسانی مشن سے قبل انسانی صحت اور کارکردگی سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :