اگر کوئی لڑکا 25 سال سے پہلے شادی کر لے تو بہت اچھا ہے ،شعیب ملک

منگل 9 ستمبر 2025 15:11

اگر کوئی لڑکا 25 سال سے پہلے شادی کر لے تو بہت اچھا ہے ،شعیب ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوانوں کو شادی سے متعلق مشورہ دے دیا۔شعیب ملک پاکستان کے مشہور کرکٹر ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں کیا اور وہ اب بھی لیگ کرکٹ انجوائے کررہے ہیں ہیں۔ان کی ذاتی زندگی اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی عالمی خبروں کا حصہ رہی ہے۔ ان کی دو شادیوں نے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔

شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی۔ ان کے ساتھ ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹ نے کبھی بھی ثانیہ مرزا سے طلاق کا اعلان نہیں کیا پھر انہوں نے دوسری شادی اداکارہ ثنا جاوید سے کی ہے۔تاہم نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں انہوں نے نوجوانوں کو شادی کے لیے کچھ مشورے دیے ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ اگر کوئی لڑکا 25 سال سے پہلے شادی کر لے تو بہت اچھا ہے۔ اسلام کم عمری کی شادیوں کی بھی تاکید کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ اس عمر کو عبور کر چکے ہیں تو جلد از جلد شادی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 25 سال کے بعد انتظار کریں۔ اگر آپ 25 سال کی عمر میں شادی نہیں کرتے ہیں تو 30 کی دہائی کے آخر میں شادی کریں۔