لاہور ہائیکورٹ نے سینٹ کی نشست پر انتخاب کو زیر سماعت درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا

منگل 9 ستمبر 2025 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں سینٹ کی نشست پر انتخاب کو زیر سماعت درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری عبوری فیصلہ جاری کیا ہے، فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو پندرہ روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اعجاز چوہدری کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو اعجاز چوہدری کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو نوٹیفائی کرنے کے لیے کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی۔ فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر الیکشن روکنے کا حکم پہلے ہی دے چکی ہے۔عدالت سینیٹ نشست پر انتخاب روکنے کا حکم دے۔