شام کے متعدد شہروں میں اسرائیل کے فضائی حملے

جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

منگل 9 ستمبر 2025 13:47

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے متعدد مقامات پر حملے کئے۔ شنہوا نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی حملوں میں وسطی شام میں حمص کے مضافات، ساحلی شہر لطاکیہ اور صحرائی شہر پالمیرا کو نشانہ بنایا ،شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

شام کے خارجہ امور کے حکام نے اسے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔