تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ہوئی،رپورٹ

منگل 9 ستمبر 2025 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 62071 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63676 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2643 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2821 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :