بچیوں کی بہترین تعلیم ہی روشن اور خودمختار معاشرے کی ضمانت ہے،سمعیہ ساجد

منگل 9 ستمبر 2025 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)چیئرپرسن کشمیرویمن الرٹ فورم (کواف) محترمہ سمعیہ ساجد نے گرلز کیڈٹ کالج مظفرآباد لنگرپورہ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی گرلز کیڈٹ کالج ڈاکٹر قاضی ذوالفقار اعوان کو آزاد کشمیر کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج قائم کرنے اور طالبات کو اعلیٰ تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران مظفرآبادضلعی آفیسر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ شیخ شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر قاضی ذوالفقار اعوان نے محترمہ سمعیہ ساجد کو کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور ادارے کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پرنسپل میجر (ر) رشید مغل اور دیگر سٹاف ممبران سے بھی ملاقات ہوئی۔محترمہ سمعیہ ساجد نے کالج کی طالبات سے بھی ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعلیم و تربیت کے میدان میں مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی بہترین تعلیم ہی روشن اور خودمختار معاشرے کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :