Live Updates

کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص سمیت تمام بارش ز دہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں،ڈاکٹرعشرت العباد کی پارٹی ورکرزہو ہدایت

منگل 9 ستمبر 2025 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)سابق گورنر سندھ وروح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایم پی پی کے رہنماں اور ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی حیدر آباد، میرپورخاص سمیت تمام بارش ز دہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے نیو کراچی فیکٹریز میں آتش زدگی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ مرکزی کمیٹی کے رہنما بھی آتش زدگی کے مقام پر پہنچ گئے۔

ایم پی پی کا کہنا ہے کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے بار بار واقعات ہو رہے ہیں۔ سیلاب زدگان کو اللہ ہمت دے اورآفات سے محفوظ رکھے۔ کاروباری مراکز اور فیکٹریز میں آگ بجھانے کے آلات کیوں نہیں لگ رہے۔ آر جے مال شاپنگ مال کی آتش زدگی کے بعد میئر، کمشنر پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی۔ آخر اس کمیٹی اور حکومت نے کیا کیا آتش زدگی کے واقعات پر حکومت سندھ، میئر کراچی اور کمشنر کراچی کی نا اہلی واضع ہے حکومت سندھ کی گورننس ناکام ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے۔ اعلی ارباب اختیار نوٹس لیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے متاثرہ علاقوا میں ایم پی پی متحرک ہوگئی۔ انچارج نہال احمد صدیقی، فاروق ملک، ریحان خان، سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار، آصف قدوس، مقصود قریشی، رضوان احمد فکری، عامر علی، سلیم سہروردی، سہیل، نعیم اصطفے نمک والا، اور سندھ آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹان انچارجز اپنے اپنے علاقوں میں بہترین کام کر رہے ہیں۔ حیدر آباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار میں دو دن سے ریسکیو اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی۔ جبکہ کراچی میں بھی ہمہ وقت سب متحرک ہیں۔ مرکزی کمیٹی نے آتش زدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے کنکریٹ انتظامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات