کامسیٹس یونیورسٹی کی جمہوریہ کوریا کو یومِ تاسیس پر مبارکباد

منگل 9 ستمبر 2025 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) کامسیٹس یونیورسٹی نے عوامی جمہوریہ کوریا کو اس کے قومی یومِ تاسیس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

کامسیٹس نے کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ کوریا بطور بانی رکن ریاست سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کے لئے کامسیٹس کے عالمی مشن میں ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔کامسیٹس سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوریا کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔یاد رہے کہ جمہوریہ کوریا 9 ستمبر کو ہر سال اپنا یومِ تاسیس مناتا ہے جس کا مقصد قومی یکجہتی اور ترقی کا جشن منانا ہے۔

متعلقہ عنوان :