حب، ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی کا الیکشن کمیشن آفس کے تعمیراتی کام کا معائنہ

منگل 9 ستمبر 2025 19:30

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان شاہ محمد جتوئی کا الیکشن کمیشن آفس کے تعمیراتی کام کا معائنہ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان شاہ محمد جتوئی نے ضلع حب کا دورہ کیا ان کی آمد پر کمشنر قلات ڈویژن سکندر علی جمالی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حب مقتدر غزالی نے ان کا استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں جاری سرگرمیوں اور دفتری امور کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

دورے کا بنیادی مقصد نئے ضلعی الیکشن کمشنر آفس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ایکسیئن بی اینڈ آر عبدالوہاب زہری بھی موجود تھے جنہوں نے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔شاہ محمد جتوئی نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ویژن ہے کہ ملک بھر کے تمام ضلعی دفاتر جدید اور بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں تاکہ عوام کی خدمت مؤثر انداز میں ممکن ہو سکے۔