میجر عدنان کا دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنا بڑا اعزاز ہے ، اہلخانہ

منگل 9 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عدنان نے جام شہادت نوش کیا،میجر عدنان کی شہادت کو ان کے اہلخانہ نے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان شہید کے اہلخانہ نے کہا کہ آپ کا دوست شہید ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سب کو پیغام دیدیں کہ ان کے والد اور ماموں نے کہا ہےکہ ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان ہو گیا ہے۔میجر عدنان شہید نے آخری دم تک دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔میجر عدنان شہید کی بہادری کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔میجر عدنان شہید آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گئے۔

متعلقہ عنوان :