Live Updates

ملک میں غذائی تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت کی رانا تنویر سے گفتگو

منگل 9 ستمبر 2025 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں غذائی تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت سے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میںگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیلابی تباہ کاریوں کے بعد کسانوں کے تحفظ اور غذائی اجناس کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے، جدید اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے والے زرعی طریقوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے۔

صدر مملکت نے کہاکہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر شیری رحمان، سابق وفاقی وزیر اورسینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر، بھی ملاقات میں شریک تھیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات