چین، سنکیانگ میں جیالوجی و منرلز میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 10:50

ارمچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) شمال مغربی چین کے علاقے سنکیانگ ایغور میں جیالوجی اینڈ منرلز میوزیم بدھ کو عوام کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا جس میں 12 ہزار سے زائد نایاب نمونے رکھے گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق جیالوجی اینڈ منرلز میوزیم میں معدنیات، چٹانوں اور پودوں و جانوروں کے فوسلز کے نایاب نمونے رکھے گئے ہیں۔

میوزیم کا ذخیرہ زمین کے نظام سائنس، حیاتیاتی ارتقا، سنکیانگ کی ارضیاتی تاریخ و زمینی خدوخال اور خطے کی منفرد جیالوجیکل وراثت سمیت کئی موضوعات پر محیط ہے۔میوزیم کی ایک اہم خصوصیت اس کا اسمارٹ کور اسٹوریج سینٹر ہے جو عالمی معیار کے جدید ترین اسٹوریج مینجمنٹ سسٹم سے لیس ہے۔نمایاں نمونوں میں ایک 33 ٹن وزنی آہنی شہاب ثاقب ہے، جو 1898 میں سنکیانگ کے کنگھے کاؤنٹی میں دریافت ہوا ، یہ زیادہ تر لوہے اور نکل پر مشتمل ہے اور اس میں چھ کائناتی معدنیات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور دلکش نمائش "ڈاگ ہیڈ گولڈ" ہے جو 51.2 گرام وزنی سونے کا قدرتی ٹکرا ہے جس کی شکل چھوٹے کتے کے سر سے ملتی ہے، اسے 1984 میں التون پہاڑوں میں ایک کسان نے دریافت کیا تھا۔ سنکیانگ کے محکمہ قدرتی وسائل کے ڈپٹی ڈائریکٹر یو جیانِنگ نے کہا کہ یہ میوزیم نہ صرف معدنی وسائل اور ارضیاتی کارناموں کی نمائش کا پیشہ ورانہ مرکز ہوگا بلکہ سائنسی تعلیم اور بین الاقوامی تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :