لندن ،ہیتھرو ایئرپورٹ ٹرمینل 4 مسافروں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا

بدھ 10 ستمبر 2025 10:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ہیتھرو ائیرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو مسافروں کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ایئر پورٹ حکام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لئے شہریوں کی حفاظت اور محفوظ سفر کے لئے جو بھی ممکن تھا وہ کیا گیا ہے تاہم مسافروں کو ہونے والی عارضی زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔

(جاری ہے)

ہیتھرو ائیرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو ایمرجنسی بنیادوں پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر پیر کی صبح خالی کرا کے اسے بند کر دیا گیا تھا۔ ایمرجنسی کو ڈیل کرنے والے حکام کو ٹرمینل پر خطرناک مواد کا شبہ ہوا تھا جس کے بعد ٹرمینل پر مسافروں کی آمد و رفت روک کر اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ تاہم تفصیلی معائنے کے بعد اسے گزشتہ روز دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔