چین ، زلزلے کے باعث کوئلے کی کان بیٹھ گئی ، 6افراد لاپتہ

بدھ 10 ستمبر 2025 11:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) چین کے صوبے ہیلو نگ جیانگ میں زلزلے کے باعث کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس سے چھ افراد لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح 1 بجکر 44 منٹ پر ہیگانگ شہر کی فولی کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زیرِ زمین سرنگوں کے کچھ حصے شدید متاثر ہوئے۔دو کان کنوں کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی چھ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :