گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اورینٹیشن تقریب ، انٹرمیڈیٹ کے نئے بیچ کا پرتپاک استقبال

بدھ 10 ستمبر 2025 11:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے آج کی اورینٹیشن تقریب میں انٹرمیڈیٹ کے نئے بیچ کا پرتپاک استقبال کیا۔ کوآرڈینیٹر انٹرمیڈیٹ سیکشن ڈاکٹر سیدہ سعدیہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں طلباء کو اس باوقار ادارے میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سابق کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارم صبا کی گراں قدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

قابل قدر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اپنے خطاب میں نئے طلباء کو خوش آمدید کہا اور انہیں تعلیمی فضیلت، نظم و ضبط اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے یونیورسٹی کے مواقع کا بہترین استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال اور حوصلہ افزائی کی علامت کے طور پر نئے طلباء کو گلاب کے پھول بھی پیش کیے۔انہوں نے مذید کہا کہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ معیاری تعلیم اور رہنمائی کے ذریعے طالبات کو بااختیار بنانے کی اپنی میراث جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :