وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام اﷲ خان کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس، پروگرام مدت چار سال کرنے کا فیصلہ

بدھ 10 ستمبر 2025 13:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی اکیڈمک کونسل کا 34 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اﷲ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس نے اکیڈمک کونسل کے 33 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق بی ایس (قانون)/ایل ایل بی پروگرام کے نظرثانی شدہ نصاب کی توثیق کی۔

پبلک ریلیشن آفیسر شاہد ربانی کے مطابق نئے ڈھانچہ کے تحت پروگرام کی مدت کو کم کر کے چار سال کر دیا گیا ہے جو موسم خزاں کے سمسٹر 2025ءسے نافذ العمل ہے۔

(جاری ہے)

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اکیڈمک کونسل یونیورسٹی کا ایک اہم آئینی ادارہ ہے جس کے ممبران وسیع تجربہ، علمی مہارت اور دور اندیشی لاتے ہیں جو ادارہ کے علمی اور تحقیقی معیار کو بڑھانے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اکرام اﷲ خان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈینز اور پروفیسرز نصاب کو مزید تقویت دینے کیلئے اجتماعی اور موثر اقدامات کریں تاکہ طلبہ اور سکالرز جدید اور مسابقتی تعلیم اور تحقیقی صلاحیتوں سے آراستہ ہوں۔ اجلاس میں چاروں فیکلٹیز کے ڈینز، تدریسی شعبہ جات کے چیئرمین اور متعلقہ انتظامی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :