ہری پور،ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

بدھ 10 ستمبر 2025 15:38

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ہری پور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ہری پور میں ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور سے ڈیلیوری کیس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور منتقل کرتے ہوئے راستے میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی،ریسکیو 1122 کی ماہر ٹیم نے پیشہ وارانہ انداز میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنایا اور ایمبولینس میں ڈیلیوری کی،ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچہ دونوں مکمل طور تندرست ہیں اور ڈی ایچ کیو ہری پور منتقل کر دیئے گئے ہیں۔