خواتین کے لیے ان کے گائنی مسائل سے آگاہی اور تعلیم کا حصول وقت کا تقاضہ ہے، ڈاکٹر حمیرا اظہر

بدھ 10 ستمبر 2025 16:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) انٹرنیشنل گائناکالوجیکل اویئرنیس ڈے کے حوالے سے ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر حمیرا اظہر نے کہا ہے کہ خواتین کی صحت براہِ راست ایک خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں گائناکالوجیکل مسائل کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جس کے باعث کئی خواتین پیچیدہ بیماریوں میں مبتلاء ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں شرمندگی یا ہچکچاہٹ کو بالائے طاق رکھیں اور وقتاً فوقتاً اپنی میڈیکل چیک اپ ضرور کروائیں تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔ ڈاکٹر حمیرا اظہر نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان لڑکیوں سے لے کر بڑی عمر کی خواتین تک، سب کے لیے گائناکالوجیکل مسائل سے آگاہی اور تعلیم ضروری ہے تاکہ وہ اپنی صحت کے متعلق درست فیصلے کر سکیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عالمی دن کا مقصد خواتین کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنی صحت کو ترجیح دیں، کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی صحت مند نسل کی پرورش کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :