شہرکے مسائل کو جلد از جلد احکام بالا تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا جائیگا ،کھوئی رٹہ سٹی یوتھ آرگنائزیشن

بدھ 10 ستمبر 2025 16:45

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)کھوئی رٹہ سٹی یوتھ آرگنائزیشن کا اجلاس زیر صدارت شاہنواز بٹ منعقد ہوا جس میں سٹی کے عہدیداران و کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی اجلاس میں شہر کے مختلف مسائل حل کے لیے مشاورت کی گئی اندرون شہر کے بڑے مسائل کوڑا کرکٹ،نالہ بان کی صفائی کو مینٹین رکھنا،محلے کے اندر چوکیداری نظام کو بحال کرنا،سٹریٹ لائٹس،پانی کے مسائل،اور دیگر ایشو پر ڈسکس کیا گیا ممبران نے اولین ترجیحات کی بنیاد پر گھریلو کچرا اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانا لگانے کے لیے مختلف پوائنٹ کے اوپر کوڑا دان لگانے اور ٹاؤن کمیٹی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا اس کے علاوہ آنے والے انجمن تاجران کے الیکشن کے حوالے سے مزید مشاورت کی گئی سیٹی یوتھ ارگنائزیشن کھوئی رٹہ کے صدر شاہنواز بٹ نے تمام ممبران کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں شہرکے مسائل کو جلد از جلد احکام بالا تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ۔