عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں ان کی احتجاج کی کال اور تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں،میاں محمد عثمان قریشی

بدھ 10 ستمبر 2025 16:45

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)سیاسی وسماجی رہنما میا ں محمد عثمان قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات جائز ہیں ان کی احتجاج کی کال اور تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے عوام ہیں اور حکومت وقت عوام سے ٹکر نہ لیں ان حکمرانوں کو اسمبلی میں پہنچانے والی یہی عوام ہے جس کے خلاف آج حکومت اور اپوزیشن ساتھ کھڑی ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی رہنما میا ں محمد عثمان قریشی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کیاانھوں نے کہا کہ 29سمبر کو ہونے والے لاک ڈائون کی مکمل حمایت کرتے ہیں ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اپنے حقوق چھین کر لیں گے ۔