جنرل ہسپتال میں کلینیکل آڈٹ ورکشاپ

بدھ 10 ستمبر 2025 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ کلینیکل آڈٹ ورکشاپس نہ صرف ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ علاج کے معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن میں ریسرچ اور آڈٹ کا کلچر فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان ڈاکٹر عملی زندگی میں زیادہ اعتماد اور مہارت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

وہ جنرل ہسپتال میں میڈیکل یونٹ تھری کے زیر اہتمام منعقدہ کلینیکل آڈٹ ورکشاپ میں گفتگو کر رہے تھے،جس میں فیکلٹی ممبران پروفیسر خرم سلیم،ڈاکٹر محمد مقصود،ڈاکٹر عزیز فاطمہ،ڈاکٹر عبدالعزیز،ڈاکٹر عمر اعجاز ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر خرم سلیم نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوان ڈاکٹرز اور طلبہ کو جدید طبی رجحانات اور تحقیق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

جبکہ پروفیسر خواجہ عرفان وحید اور پروفیسر نورین اختر نے مریضوں کے بہتر علاج کے متعلق طب کے رہنما اصولوں کے متعلق ینگ ڈاکٹرز کو اگاہ کیا۔ورکشاپ کے دوران سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے علمی و پیشہ ورانہ سوالات کے جوابات حاصل کیے۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے ورکشاپ کے اختتام پرمنتظمین کی کوششوں کو سراہا اور طبی ماھرین اور شر کاء میں شیلڈز اور سر ٹیفیکس تقیسم کیے۔

متعلقہ عنوان :