Live Updates

۰رحیم یارخان،کشتی حادثہ، لاپتہ ہونے والے مزید دوخواتین سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد،مجموعی تعداد 9ہوگئی

بدھ 10 ستمبر 2025 20:10

ةرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)کشتی حادثہ‘ لاپتہ ہونے والے مزید دوخواتین سمیت تین افراد کی نعشیں برآمد‘ حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد9تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دو روزقبل موضع نوروالا کے علاقہ میں سیلابی پانی میں گھرے ایک ہی خاندان کی25سے زائد افراد کوکشتی کے زریعے محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کے دوران درخت سے ٹکرا کرکشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجہ میں کشتی میں سوار افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے جن میں14افراد کوبروقت ریسکیوآپریشن کے بعدزندہ بچالیاگیاتھا جبکہ دوخواتین سمیت تین افراد کی نعشیں سیلابی پانی سے برآمدکرلیں گئیں تھیں‘ گزشتہ روز لاپتہ ہوجانے والے مزیدتین بچوں کی نعشیں ریسکیو سرچ آپریشن کے بعد سیلابی پانی سے برآمد کرنے کے بعد تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کی گئی تھی گزشتہ روز ڈوب کرلاپتہ ہونے والی نوروالا کی رہائشی22سالہ ذکیہ بی بی‘ 25سالہ رفعیہ بی بی اور45سالہ محمدحسن کی نعشیں سیلابی پانی سے برآمدہوجانے کے بعد تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردی گئی واضح رہے کہ اس کشتی حادثہ کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد9تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزیدلاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہی

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات