آغوش کمپلیکس لاہور میں میلاد ڈنر کی تقریب جمعرات کو منعقد ہو گی

بدھ 10 ستمبر 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارہ آغوش کے زیر اہتمام ٹائون شپ لاہور میں میلاد ڈنر بسلسلہ میلاد النبی ۖ کی تقریب کل جمعرات منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس روح پرور محفل کا انعقاد آغوش کمپلیکس لاہور کے زیر اہتمام کیا جائے گا جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔اس موقع پر معروف ثناء خوان بارگاہ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔میلاد ڈنر میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال سمیت طلبہ ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :