
ثمر دار درختوں کو باقاعدہ کھاد ڈالنے کاعمل جاری رکھاجائے، ماہرین جامعہ زرعیہ
جمعرات 11 ستمبر 2025 13:42
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ثمر دار درخت لمبی عمر ہونے کی وجہ سے زمین سے مسلسل خوراک حاصل کرتے رہتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کی صحت اورطاقت بحال رکھنے کیلئے ان کو باقاعدہ کھاد ڈالنے کاعمل جاری رکھاجائے۔
انہوں نے کہاکہ تجربات سے ظاہر ہے کہ ہماری زمینوں میں زیادہ تر نائٹروجن کی کمی ہے اس لئے صرف ایسی کھادوں کا استعمال کیا جائے جن میں نائٹروجن موجود ہو۔ انہوں نے بتایاکہ گوبر کی کھاد سب سے بہتر تصور کی جاتی ہے کیونکہ اس میں نائٹروجن کے علاوہ دوسرے اجزابھی پائے جاتے ہیں اور اس کا اثر دیرپا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ سبز کھاد کا اثر تمام زمینوں پر بہت اچھا ہوتا ہے تاہم اگر گوبر کی کھاد پوری مقدار میں نہ مل سکے تو کیمیائی کھادوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان کی زمینوں میں شور زیادہ ہونے کی وجہ سے بعض عناصر مثلاً لوہا اور جست درختوں کو حاصل نہیں ہوتے نیز بہت سے ترشاوہ خاندان کے باغات میں ان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے اسلئے ان اجزا کو بجائے زمین میں ڈالنے کے پتوں پر چھڑکا جاتا ہے جس کیلئے عموماً یہ ہوتا ہے کہ لوہے کی کمی کیلئے آئرن سلفیٹ و جست کی کمی کیلئے زنک سلفیٹ کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے اور باغات لگانے والوں کو اس کی تاکید کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی افزائش نسل بیج، قلم، داب اور چشمہ کے ذریعے ہوتی ہے اور بیج سے پودا تیار کرنا آسان ہے مگر اس طریقے سے تیار کئے گئے پودے صحیح النسل نہیں ہوتے۔انہوں نے بتایاکہ جن پھلوں میں خاصیت کو زیادہ فوقیت حاصل نہیں انہیں عام طور پر بیج ہی کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس خاندان میں کاغذی لیموں بیج سے پیدا کیا جاتا ہے اور اسی طرح بہت سے روٹ سٹاک بذریعہ بیج ہی پیدا کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ میٹھے اور لیمن کی افزائش بذریعہ قلم ہوتی ہے مگر بذریعہ چشمہ پیدا کرنا بہتر ہے۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
-
مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.