سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کیخلاف درخواست پر فریقین سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کیخلاف درخواست پر فریقین سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترمیم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کے بی ٹی آر ترمیم سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کیخلاف ہے۔

ایس بی سی اے، ماسٹر پلان اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترمیم کی گئی۔ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا ہے۔ عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے سیکریٹری بلدیات، ڈی جی ایس بی سی اے، ماسٹر پلان و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 13 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔