Live Updates

لاہور،63 سوکنال ایریا میں کھڑے سیلابی پانی نکالنے کا عمل مزید تیز ، مشینری لگا دی گئی

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ تھیم پارک سوسائٹی میں اس وقت اوسطا 4تا5فٹ پانی موجود ہے نکاسی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، تھیم پارک سوسائٹی کا ایریا 63سو کنال، آبادی 25تا30 ہزار اور مکانات کی تعداد تقریبا 3ہزار ہے،تھیم پارک میں جمع سیلابی پانی نکالنے کے لئے ڈی واٹرنگ مشینوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، تھیم پارک میں 20ڈی واٹرنگ مشینیں، 6کرینیز پوری استعداد سے فعال ہیں، مشینری کے علاوہ عارضی چینلز کھود کر بھی سیلابی پانی کی مسلسل نکاسی بھی جاری ہے۔

کمشنرلاہور مریم خان نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا اور سوسائٹی سے سیلابی پانی نکاس کیلئے سٹریٹیجء اور میکانزم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے سیلابی پانی نکاس کے لیے کیے اقدامات بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موضع موہلنوال تھیم پارک سوسائٹی میں اوسطا18فٹ تک اونچا راوی سیلاب کا پانی موجود تھا، تھیم پارک سے اوسطا 60فیصد سیلابی پانی ڈرین آوٹ و پمپ کیا جاچکا ہے، 63سوکنال ایریا میں کھڑے سیلابی پانی نکالنے کے لیے مزید مشینری لگا دی گئی۔

کمشنرلاہور مریم خان نے دریا اور ملتان روڈ کیطرف سے تھیم پارک آبادی کا دورہ کیا لوگوں سے ملاقات کی اور حوصلہ دیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ سیلابی پانی کو نشیبی علاقے سے نکالنے کیلئے 24گھنٹے کام ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ، واسا، ایم سی ایل، روڈا اور پاک افواج کی مشینری و ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ ایریا سے جلد از جلد پانی کا نکاس کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے عملی اقدامات و سہولیات کو مانیٹر کررہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات