لوئر کوہستان ،گاڑی حادثہ کا شکار ہونے سے 5 افراد زخمی

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:40

لوئر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) لوئر کوہستان میں گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق چنچل پٹن میں جمعرات کے روز ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ڈاٹسن گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا ہے۔