qنوشہرہ ، تحصیل کونسل جہانگیرہ کاآخری ہنگامہ خیز اجلاس

ج*نئے ٹیکسز منظوری کے لیے پیش کی گئی قرارداربھاری کثرت رائے سے مسترد

جمعرات 11 ستمبر 2025 21:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)نوشہرہ تحصیل کونسل جہانگیرہ کاآخری ہنگامہ خیز اجلاس ۔تحریک انصاف کے حکومتی میئر اکثریت ثابت کرنے میں ناکام۔ نئے ٹیکسز منظوری کے لیے پیش کی گئی قرارداربھاری کثرت رائے سے مسترد کردئیے گئے۔تحصیل ناظم اور ٹی ایم اے جہانگیرہ کی کارکردگی پر عدم اعتماد۔نئے مالی سال کا بجٹ بھی مسترد کردیاگیا۔

جہانگیرہ تحصیل میئر کامران رازق خٹک کا ناکامیوں کا اعتراف۔بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے تعاون بھی نہیں کیا اور وسائل بھی مہیا نہیں کئے۔تحصیل میں کوئی تبدیلی اور ترقی نہ لاسکا جس کااعتراف کرتا ہوں۔جہانگیرہ تحصیل کے میئر کامران رازق خٹک کا اجلاس سے اخری خطاب۔تحصیل کونسل جہانگیرہ کروڑوں روپے بلز پاس کرنے کی قراردار بھی مسترد۔

(جاری ہے)

اخراجات منتخب ممبران کی منظور سے نہیں کئے گئے۔

امن و امان پر بھی تشویش کا اظہار کردیا۔نئے ٹیکس کی قرارداد پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں شدید تلخ کلامی ایوان مچھلی بازار بن گیا۔تحصیل ناظم جہانگیرہ کامران رازق خٹک نے ایوان سے اخری خطاب میں کہا کہ منتخب ارکان نے نئے ٹیکس کی قرارداد مسترد کی ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔میں باحیثیت تحصیل ناظم آپنی ناکامیوں پر تمام ارکان اورعوام سے معزرت خواہ ہوں۔عوام کی بھلائی و فلاح کے لیے کام کرتا ہوں گا