راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) راول ڈیم کا لیول 1752.0 فٹ پر پہنچنے پر جمعہ کی صبح ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔این ڈی ایم اے نےکورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔\932

متعلقہ عنوان :