کراچی،گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں 3 خواتین کے قتل اور 2 کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں 3 خواتین کے قتل اور 2 کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔مقدمہ شان نامی شخص کی مدعیت میں ملیر کینٹ تھانے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی نے بتایا کہ بیوی اور بچوں کے ساتھ بھٹائی آباد کے مکان میں رہتا ہوں، گلشن اقبال میں ایک کالج میں صفائی کا کام کرتا ہوں۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ اپنے کام پر موجود تھا کہ چھوٹی بہن نے اطلاع دی کہ بچی نندنی لال کا گلا کٹ گیا ہے، جب گھر پہنچا تو ہر جانب خون پھیلا ہوا تھا، ایک کمرے میں بہنوں عاشی اور تانیہ کی لاشیں پڑی تھیں جبکہ بیوی مینا کی لاش دوسرے کمرے میں پڑی تھی۔اس نے بتایا کہ بہن نندنی اور پڑوسن پریا بھی زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج تھیں، بہن نندنی نے بتایا ہمارے ماموں اجے صبح گھر آئے تھے، انہوں نے چھری اٹھا کر عاشی، تانیہ اور میری بیوی مینا کو قتل کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق بہن کے مطابق اسے بھی جان سے مارنے کیلیے گردن پر چھری چلائی، شورسن کر پڑوسن پریا چھڑانے آئی تو اسے بھی مارنے کی کوشش کی گئی۔شان کے مطابق ماموں نے اپنے گلے پر بھی چھری چلا کر خود کو زخمی کیا۔ایف آئی آر کے بعد پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں گزشتہ روز ہی اسپتال میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔