ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کا حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث متاثرہ ایوب پل حویلیاں کا معائنہ

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث متاثرہ ایوب پل حویلیاں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پل کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا اور ندی دوڑ کے اطراف واقع انفراسٹرکچر کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شہریوں کے دوڑ ندی میں داخلہ پر مکمل پابندی لگانے سمیت طغیانی کے دنوں میں سخت نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود کو ہدایت دی گئی کہ ندی ایریا میں شہریوں کے داخلے پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پل کی بحالی تک پل پر شہریوں کا داخلہ سختی سے منع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پل کی مرمت کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام سے مسلسل رابطہ میں ہیں، جلد ہی پل کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :