مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس و ہیروئن سمیت گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو 4 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ شنکیاری میں تعینات سب انسپکٹر حق نواز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش فخر الاسلام عرف منا سکنہ ملکال ڈھوڈیال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 کلو 735 گرام چرس، 680 گرام ہیروئن، 30 بور پستول اور ایک چاقو برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔