انوار سرکار عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز اور قابل عمل مطالبات کو تسلیم کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے،زاہد امین ایڈووکیٹ

جمعہ 12 ستمبر 2025 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انوار سرکار عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز اور قابل عمل مطالبات کو تسلیم کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے، انہوںنے کہا کہ مطالبات کا تعلق مفادعامہ سے ہے ،بھاری بھر کم پارلیمانی انتظامی اور ریاستی ڈھانچے کی موج مستیوں کو ختم کرنا وقت کی پکار ہے ،انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ ، تعلیم اور روزگار کے عذاب میں مبتلا لاکھوں لوگوں کی سہولت کیلئے سینکڑوں خواص کی ناجائز مراعات کو ختم کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ 53 اراکین اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم نے عوام کو کنبہ برادری ، قبیلہ میں تقسیم کر دیا ہے ، وزراء کی بھاری بھر کم فوج کا مشن کنبہ قبیلہ کی پرورش اور شکم پرستش ہے ، انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایکشن کمیٹی کی قیادت ہر حال میں پرامن رہ کر عوامی ایجنڈا میں کامیابی حاصل کرے گی ، ٹکرائو اور تشدد کشمیریوں کے مفاد میں بالکل بھی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی ، بردباری اور ذمہ داری سے کام لے ، جبر کی صورت میں آزادکشمیر کا ہر گھر بھی عملاً بند ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :