Live Updates

چیچہ وطنی، اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے تندوروں پر روٹی کے نرخنامے چیک کئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:05

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے عوامی شکایات اور حکومتی احکامات کی روشنی میں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تندوروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آٹے اور روٹی کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تندوروں پر روٹی کی قیمت اور ریٹ لسٹ کی جانچ پڑتال کی۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود تندور مالکان سے گفتگو بھی کی اور انہیں واضح ہدایات دیں کہ روٹی کی فروخت سرکاری نرخنامے کے مطابق ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی نان بائی سرکاری قیمت سے زائد نرخ پر روٹی فروخت کرتا پایا گیا یا اس کے خلاف اوورچارجنگ کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ تندور کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا اور مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ کہیں ریٹ سے زائد قیمت وصول ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر تحصیل انتظامیہ یا متعلقہ محکمے کو اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔\378
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :