اٹک پولیس نے پکار 15 پرڈکیتی کی وار دات کی جھوٹی کالز کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) اٹک پولیس نے پکار 15 پرڈکیتی کی وار دات کی جھوٹی کالز کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ اٹک خورد میں پکار 15 پر عبدالمالک ولد حنیف سکنہ محلہ جامع گلزار حبیب مانسر نے کال کی کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہو گئی ہے۔پولیس موقع پر پہنچی اور عبدالمالک نے بتایا کہ سا ت افراد نقاب پوش مجھ سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ صدرحسن ابدال پولیس کو پکار 15 پر بابر علی ولد محمد صداقت سکنہ پتھر گڑھ حسن ابدال نے کال کی کہ دو نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر ان سےنقد رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ہیں دونوں واقعات اورحالات مشکوک پائے گئے ،دونوں میں دریافت کرنے پر ایسا کوئی وقوعہ ہونا ثابت نہیں ہوا جس پر تھانہ اٹک خو رد اور سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال شبیر احمد نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزما ن کو گرفتار کرکے حوالا ت میں بند کردیا ہے ۔\378