مریضوں کو ہرقسم کی سہولیات سے مستفید کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:33

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے چارج سنبھالتے ہی زیر التوا ڈائیلسز سنڑ کا معائنہ کیا اور بہت جلد آپریشنل کرنے کا عزم کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائیلسز یونٹ خریدنے کے لیے فوری طور پر ہدایات جاری کیں واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔ ڈاکٹر مقصود ظفر مان کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ہرقسم کی سہولیات سے مستفید کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور میں سٹاف سے پرامید ہوں کہ میرا بھرپور ساتھ دے گا۔\378

متعلقہ عنوان :