گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) گیس لیکج کے باعث دھماکہ، حادثہ می5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سرگودھا روڈ پر گلی نمبر 03، عمیر ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں 5 افراد آیان (6 ماہ) 35%،مناہل دختر عبد الوحید (19 سال) 45%،رمشاء زوجہ شاہ زیب (28 سال) 70%،شاہ زیب ولد سلیم (34 سال) 55% اور زونیشا دختر عبد الوحید (22 سال) 30% جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر برن یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ گیس لیکیج کے باعث چولہا جلاتے وقت دھماکہ کی وجہ سے پیش آیا۔