اوکاڑہ ،ایس ایچ او اور ان کی ٹیم تھانہ بی ڈویژن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی کامیاب کارروائیاں

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:47

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ آفیسر راشد ہدایت کے احکامات اور ڈی ایس پی سرکل اوکاڑہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او دانیال لیاقت اور اس کی ٹیم تھانہ بی ڈویژن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز احمد کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور محمد عمران عرف عمرانی کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم محمد عمران عرف عمرانی کے قبضہ سے چوری شدہ 15 لاکھ روپے مالیتی کی 9 موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے تھانہ بی ڈویژن منتقل کیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او دانیال لیاقت کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا علاقے کو منشیات جیسے لعنتی کاروبار سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام الناس سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔\378